تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور: بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دکھی ماں کی چیف جسٹس سے اپیل

NoImage -
پشاور…پشاور کی ایک بے سہارا ماں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سرحد پولیس کو احکامات جاری کریں ?بے سہارا دکھی شمشاد بیگم نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کے بیٹے ہارون الرشید کو ایک سال قبل قتل کر دیا گیا تھا? اس نے الزام عائد کیا کہ قتل میں مقتول کی بیوی بھی شامل ہے،لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود پولیس نے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا ہے? شمشاد بیگم نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار چوہدری سے اپیل کی کہ وہ واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو احکامات جاری کریں کہ وہ ہارون کے قاتلوں کو گرفتار کرے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.