5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: محکمانہ غفلت پر 13ایس ایچ اوز کو سزائیں دینے کا حکم
NoImage -
لاہور…سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور نے شہر کے محکمانہ غفلت برتنے پر13تھانوں کے ایس ایچ اوز کیخلاف سزائیں دینے کا حکم جاری کیا ہے? جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او ملک تیمور کو کرپشن اور محکمانہ غفلت برتنے پر ڈ ی موٹ کر تے ہوئے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنا دیا گیاہے? انہوں نے بتایا کہ جن ایس ایچ اوز کے خلاف اظہارناراضگی اور محکمانہ غفلت پر کارروائی کی گئی ہے ان میں ایس ایچ او ملت پارک، ساندہ،ٹاؤن شپ، چوہنگ،ہنجروال، جوہر ٹاؤن، گارڈ ن ٹاؤن، شاہدرہ، ریس کورس،ستوکتلہ،باغبان پورہ اورقلعہ گجر سنگھ شامل ہیں?