تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وکلاء ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے چیف جسٹس بحالی جیسی تحریک چلائیں، ڈاکٹر فوزیہ

NoImage -
ملتان …ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وکلا سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کیلئے ویسی ہی تحریک چلائیں جیسی معزول چیف جسٹس کی بحالی کیلئے چلائی تھی? ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملتان ہائی کورٹ بار میں وکلا سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی پیدائش بھی ملتان کی سرزمین پر ہوئی جہاں حضرت بہاؤ الدین ذکریا اور شاہ رکن عالم جیسے بزرگوں کے مزار ہیں ? روزِ حشر جب ان مزاروں کے گدی نشین مخدوموں سے سوال ہوگا کہ تم نے اپنی بہو،بیٹوں کی عزت کی حفاظت کی تو وہ انہیں کیا جواب دیں گے ? ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ وہ ملک کے منظم ترین طبقے وکلا برادری سے اپیل کرتی ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے تحریک کا آغاز ملتان سے کیا جائے ? ہائی کورٹ بار کے صدر شیخ جمشید حیات نے ڈاکٹر فوزیہ کو یقین دلایا ملتان ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ایک بار پھر تحریک کا آغاز کریں گے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.