5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی نواز شریف سے ملاقات
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی سیاسی قیادت دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں طرف کے عوام کے جذبات کو بھی مد نظر رکھیں ?پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ?نواز شریف نے کہا کہ خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کیلئے پاک بھارت بہتر تعلقات ناگزیر ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے دانشور اپنا مثبت کردار ادا کرکے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنازعات کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں?جسونت سنگھ نے اپنی کتاب "جناح،انڈیا ،تقسیم، آزادی "بھی نواز شریف کو تحفے میں پیش کی?