تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب کنونشن ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،محبان پاکستان

NoImage -
کراچی…محبان پاکستان اوورسیزگلف کے کوآرڈی نیٹرودیگراراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ25اپریل کو ایم کیوایم کے تحت لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والا پنجاب کنونشن پاکستانی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگاجو پاکستان کے موجودہ نامساعدحالات میں مظلوم اورمحکوم پاکستانیوں کیلئے خوشیوں بھری امیدوں کا پیغام لے کرآئیگا ? اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کانظریہ حقیقت پسندی وعملیت پسندی ملک کے 98فیصد مظلوم عوام کے ذہنوں میں تیزی سے اتررہاہے اورلوگ جوق درجوق ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں?انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن سازشی عناصرنے ایک سازش کے تحت پنجاب کے غریب مظلوم عوام کوالطاف حسین سے دوررکھاتاہم اب ان سازشی عناصرکے تمام ترسازشی ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ہیں اورعوام سمجھ چکے ہیں کہ الطاف حسین ہی وہ لیڈر ہیں جو انہیں فرسودہ جاگیردارنہ وڈیرانہ نظام کے مظالم سے نجات دلاسکتے ہیں?انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک بھر کے غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اوریہی وجہ ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کسی ایک مخصوص طبقے کے حقوق کے حصول کیلئے نہیں بلکہ ملک کی تمام قومیتوں ، برادریوں اور مذاہب کے لوگوں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکررہے ہیں?انہوں نے کہاکہ اب وہ وقت دورنہیں جب ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ پنجاب بھی ایم کیوایم مضبوط قلعہ ثابت ہوگااوریہاں کے عوام بھی حق پرستی کے پیغام کولیکرآگے چلیں گے?محبان پاکستان نے صوبہ پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرستی کی تحریک کا بھر پور ساتھ دیں اور ایم کیوایم کے تحت لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام میں بھر پوراندازمیں شرکت یقینی بناکر ثابت کردیں کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈوں کو مسترد کرچکے ہیں اور اب ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں عملی طور پر حصہ لیکر ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے نئے سفر کا آغاز کریں گے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.