تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیویارک:ایران کے ایٹمی مسئلے پر چھ ملکی بند کمرہ مذاکرات ختم

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8642 -
نیویارک ... ایران کے ایٹمی مسئلے پر چھ ملکی بند کمرہ مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے امریکا اور برطانیہ نے سخت پابندیوں کی تجویز دی ہے جبکہ چین اور روس کا کہنا ہے کہ مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے? نیویارک میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان روس، چین، امریکا، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ جرمنی کے نمائندوں کا ایران کے جوہری مسئلے پر بند کمرہ اجلاس ختم ہوگیا? عالمی طاقتوں کے ایران کے جوہری تنازع کے حوالے سے یہ ایک ہفتے میں تیسرے مذاکرات تھے? اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ? مذاکرات میں امریکا اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائی جائیں جبکہ روس اور چین کا موقف ہے کہ مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.