5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایوان صدر کا اقوام متحدہ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر اظہار اطمینان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8643 -
اسلام آباد ... ایوان صدر نے اقوام متحدہ کمیشن کی طرف سے بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مندرجات اور کمیشن کے حکام کی نیوز کانفرنس سے پیپلز پارٹی کے خدشات درست ثابت ہو گئے ہیں کہ بے نظیر کے قتل میں پرویز مشرف کی حکومت ذمہ دار ہے?رپورٹ کے اجرا کے بعد جیو نیوز کی طرف سے رابطہ پر صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یو این کمیشن کی رپورٹ کے تفصیلی جائزے کے بعد اس پر جامع رد عمل جاری کیا جائے گا?جیو نیوز کے اصرار پر صدارتی ترجمان نے کہا کہ کہ رپورٹ میں واضح طور سابق حکومت کو بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے ذمہ داری،سیکیورٹی اور تحقیقات کے حوالے سے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے،صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ رپورٹ میں سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ سابق حکومت کی طرف سے محترمہ کو صرف درپیش خطرات سے آگاہ کیا جا تا رہا لیکن بے نظیر کے تحفظ کے لیے کوئی سیکیورٹی پلان نہیں بنایا?ایک سوال پر صدارتی ترجمان نے کہا کہ یواین کمیشن کی رپورٹ میں آصف زرداری اور ان کے اہلخانہ کو مکمل طور پر بری الذمہ قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ کسی طور بھی اس میں ملوث نہیں ہیں?ایک سوال پر صدارتی ترجمان نے کہا کہ حکومت بے نظیر کے قتل کی تحقیقات سے کسی طور غافل نہیں ہے اور رپورٹ سے سمت کا تعین ہو گیا ہے ?