5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ دبئی روانہ ہو گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8643 -
کراچی…آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کراچی کا مختصر دورہ کرنے کے بعد دبئی واپس روانہ ہوگئے ہیں?کراچی میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم قیام کے دوران وہ رات گئے تک کرکٹ سے متعلق اہم امورکی انجام دہی میں مصروف رہے ?جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کے دورہ پاکستان کا مقصد ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تقریب رونمائی تھا لیکن اپنی کراچی آمد کے بعد ہی وہ کرکٹ کے معاملات میں اس قدر مصروف ہوئے کہ رات گئے تک مختلف اسٹیڈیمز کے دورے کرتے رہے? آئی سی سی کے سی ای او نے رات گئے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا? اس موقع پر جیو نیوز سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ اس اسٹیڈیم کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا کس قدر جنون پایا جاتا ہے?اصفر علی شاہ اسٹیڈیم کے دورے کے بعد آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نارتھ کراچی میں واقع شاہد آفریدی کرکٹ گراونڈ پہنچے? اس گراونڈ کو جمعرات کی سہ پہر ہی شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا? اس موقع پر ہارون لورگاٹ نے شاہد آفریدی کو نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل قرار دیا جبکہ شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ وہ اس گراونڈ سے ملک کو مزید ٹیلنٹیڈ کرکٹرز دینے کی پوری کوشش کریں گے?ہارون لورگاٹ نے ایک ایسے موقع پر کراچی کا دورہ کیا جب کئی انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہیں? ایسے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا دورہ دیگر کرکٹ بورڈز کو یقینی طور پر یہ پیغام دے گا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محفوظ مقام ہے?