5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تحریک صوبہ ہزارہ آج علامتی بھوک ہڑتال کرے گی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8643 -
ہزارہ…سینیٹ میں صوبہ خیبر پختون خوا کے نام کی منظوری کے خلاف تحریک صوبہ ہزارہ نے آج ہزارہ ڈویژن میں علامتی بھوک ہڑتال کااعلان کیا ہے?تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماؤں کے مطابق سینیٹ میں خیبر پختون خوا کے نام کی منظوری کے خلاف آج علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے? ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا احتجاج18اپریل تک موخر کر رکھا ہے?تحریک صوبہ ہزارہ کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ہزارہ کے پانچوں اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان کے رہنما شریک ہوں گے? اجلاس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا?ہزارہ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کا نام سینٹ میں بھی منظور ہونے کے باوجود ہزارہ ڈویژن کے عوام ہزارہ صوبے کے حق میں ہیں?