تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شارٹ فال 4900میگاواٹ سے بڑھ گیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8645 -
لاہور…ملک میں بجلی کاشارٹ فال 4900میگاواٹ سے زائد ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی کمی نہیں آسکی?کئی کئی گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان لوگ سڑکوں پرآکراحتجاج کررہے ہیں?لاہورمیں آج بھی تاجروں نے پیپکو کیخلاف احتجاجی مظاہروں کااعلان کررکھا ہے?پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواردس ہزارتینسو جبکہ ڈیمانڈ پندرہ ہزار200کے قریب ہے ? اس کمی کو پورا کرنے کیلئے لاہورمیں نوجبکہ دیہات میں گیارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کااعلان کیا گیا ہے تاہم لاہور میں اس شیڈول پر کوئی عمل نہیں ہورہا کئی کئی گھنٹے اضافی بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہے?گذشتہ رات شہر کے کئی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی گئی ?غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آج بھی فیروز پورروڈانڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن کے علاوہ متعددتجارتی تنظیموں نے آج احتجاجی مظاہروں کااعلان کیاہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.