تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

راولپنڈی:شریف برادران کیخلاف ریفرنسز بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8645 -
راولپنڈی…راولپنڈی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائدین نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر کیخلاف بد عنوانی الزامات کے ریفرنسز بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ?راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر2کے جج وامق جاوید نے شریف برادران ، سینیٹر اسحاق ڈار اور انکے اہلخانہ کے خلاف ریفرنسز بحالی کی درخواست پر سماعت کی? نیب کے وکیل کی اس درخواست میں حدیبیہ ملز کی ٹیکس نا دہندگی، اتفاق فاؤنڈریز کے قرض کی عدم ادائیگی اور رائے ونڈ اثاثہ جات کے زیر التوا ریفرنسز بحال کرنے کی استدعا کی گئی ? عدالت میں نیب کے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سلطان منصور نے دلائل میں کہا کہ حتمی فیصلہ نہ آیا ہو تو عدالت اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے،سلطان منصور کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے خلاف ریفرنسز کو زیرالتوا رکھنے کا فیصلہ جوڈیشل نہیں انتظامی نوعیت کا تھا اور عدالت کی ذمہ داری ہے کہ سامنے لائے جانیوالے معاملہ کا فیصلہ کرے? عدالت نے ریفرنسز بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 24 اپریل کو سنایا جائے گا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.