تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوئٹہ: سول اسپتال میں خودکش دھماکا، 11افراد جاں بحق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8645 -
کوئٹہ…کوئٹہ میں سول اسپتال کے گیٹ پر مبینہ خود کش بم دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین، ڈی ایس پی اور اے اٹی ایف کے اہلکار سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور بھی مارا گیا? پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً نو بجے جناح روڑ پر منان چوک کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے مقامی نجی بنک کے منیجر ارشد زیدی کی نعش سول اسپتال لائی گئی اس کے کچھ دیر بعد ان کے لواحقین اور دیگر افراد وہاں جمع ہوگئے اسی اثنا میں سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے گیٹ کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے بارے میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قاضی عبدالواحد کا کہنا تھا کہ دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا جس کی عمر تقریباً تیس سال تھی اور وہ افغانی دکھائی دیتا تھا دھماکے کے فوراً بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور اسپتال کے شعبہ حادثات کا آہنی گیٹ دھماکے سے دور جاگرا اور اسپتال کے وارڈز کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی ظاہر شاہ کاظمی،اے اٹی ایف اہلکار محمد حسین، پولیس اہلکار عبدالہادی ، نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ملک عارف اور ایف آئی اے کے اہلکار مجتبی? سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پینتیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ارشد زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی اطلاع پر سول اسپتال پہنچنے والے ایم این اے آغا ناصر شاہ اور واقعہ کی کوریج کرنے والے جیو ٹی وی کے رپورٹر سلمان اشرف، کیمرہ مین عمران مختار اور دیگر ٹی وی چینلوں کے صحافی اور کارکن بھی شامل ہیں? زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا?ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قاضی عبدالواحد اور ڈی آئی جی سی آئی ڈی وزیر خان ناصر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ واقعہ میں پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا تھا جس میں بال اور بیرنگ وغیرہ بھی شامل تھے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی?صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور وزیر اعلی? نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس واقعہ کی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ، سنی تحریک، عزاداری کونسل، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور دیگر تنظیموں نے بھی شدید مذمت کی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.