5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور، ڈیفنس کے شاپنگ مال میں آتشزدگی
NoImage -
لاہور ... لاہور کے علاقے ڈیفنس کی کمرشل مارکیٹ میں ایک شاپنگ مال میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے دو فلور جل گئے?ریسکیو ٹیم کے مطابق آگ اسٹور کے تیسرے فلورپر لگی اور پھر دوسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا?آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے دوردور تک دکھائی دیے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ مارکیٹ میں لوگوں نے فوری طورپر دکانیں بند کر دیں? ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا?ریسکیو ٹیم کے آپریشنل منیجر کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل کنٹرول کے باوجود آگ لگنے کی وجہ سمجھ نہیں آسکی?