5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانو ی اداکارجیرالڈ بٹلرپر کشش ترین اداکارقرار ہیں،سروے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8648 -
لاس ویگاس ... بر طانوی اداکار جیراڈ بٹلر بریڈپٹ(Brad Pitt)اور جانی ڈیپ(Johnny Depp) جیسے اداکاروں کو مات دے کر خواتین میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سلیبرٹی بن گئے ہیں?ایک مقامی ویب سائٹ کی جانب سے منعقد کرائے گئے پول میں خواتین نے فلم”Bounty Hunter“کے ہیرو Gerard Butlerکو سب سے زیا دہ ووٹ دے کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے?اس پول میں اداکاربریڈپٹ،Clive Owenاور Robbie Williams بالترتیب دوسری تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہے جبکہ Pirates Of The Caribbeanکے ہیرو جانی ڈیپ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی? اداکارجارج کلونی نے چھٹی اور رابرٹ پٹنسن نے غیرمتوقع طورپر ساتویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹاپ ٹین فہر ست میں فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم اور شہزادہ ہیری بھی اپنی جگہ بنا پائیں ہیں?