5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قومی جوڈو چیمپئن شپ، آرمی اے4گولڈمیڈلز کے ساتھ سرفہرست
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8648 -
اسلام آباد…قومی جوڈو چیمپئن شپ کے پہلے روز آرمی اے چار گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہی?لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں منفی 50کلو گرام کیٹگری میں آرمی اے کے مشتاق احمد اور منفی60کلو گرام میں ظفر اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی? منفی 100 کلو گرام میں واپڈا کے ظفر اقبال جبکہ 100 کلو گرام سے زائد کیٹگری میں آرمی اے کے محمد زاہد نے گولڈ میڈل حاصل کیا? خواتین کی 48کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کی مریم جبار نے آرمی ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی? وفاقی سیکرٹری کھیل انیس الحسنین موسوی اور ڈی جی آرمی اسپورٹس بریگیڈئر اقتدار نے انعامات تقسیم کئے?