5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوئٹہ میں سوگ، تاجروں کا شٹر ڈاؤن، تعلیمی ادارے بند
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8649 -
کوئٹہ…گزشتہ روز کے سول ہسپتال میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کے بعد آج انجمن تاجران کی اپیل پرکوئٹہ شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد آج شہر میں سوگ کی کیفیت ہے اور بلوچستان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بند ہیں?سول ہسپتال میں مبینہ خودکش حملے اور اس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈی ایس پیز،اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور 35افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ مبینہ خود کشن حملہ آور بھی مارا گیا تھا?ان واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات کے خلاف انجمن تاجران بلوچستان نے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی تھی? پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا?مبینہ خودکش حملے کے بعد آج شہر میں سوگ کی کیفیت ہے?تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے?اس موقع پر تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور بلوچستان یونیورسٹی میں بھی تدریسی عمل معطل ہے?