5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وفاقی محصولات کا ہدف کم کرکے 1340ارب روپے کر دیاگیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8650 -
اسلام آباد…ریوینوایڈوائزری کونسل نے رواں مالی سال کیلئے وفاقی محصولات کا ہدف40ارب روپے کم کر کے اب1340ارب روپے کر دیا? اسلام آباد میں ریوینو ایڈوائزری کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر حفیظ پاشا کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینو سہیل احمد نے بھی شرکت کی? اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ معیشت میں بہتری آنا شروع ہو چکی ہے مگر سست روی ابھی جاری ہے اس لیے آخری تین ماہ میں472ارب روپے کے بجائے432ارب روپے حاصل ہونے کی امید ہے?اجلاس کو بتایا گیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے سے اگلے مالی سال تقریباً75 ارب روپے اضافی حاصل ہو سکیں گے? اجلاس کو بتایا گیا کہ معیشت میں سست روی کی وجہ سے اگلے سال میڈیم ٹرم بجٹری فریم ورک میں مقرر کیا گیا1694 ارب روپے کاہدف حاصل ہونا مشکل ہو گا لیکن1600 ارب روپے تک کاہدف حقیقت پسندانہ ہو گا?