تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عالمی سطح پر مشکلات کے باوجود ٹویوٹا کرولا کے نئے ماڈلز پاکستان میں کامیاب

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8650 -
کراچی …پاکستانی ٹویوٹا کرولا کے نئے ماڈلز کمپنی کے منافع میں نمایاں اضافہ کررہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر ٹویوٹا کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے?دنیا کے سب سے بڑے کارساز ادارے ٹویوٹانے ایک بار پھر امریکا اور کینیڈا سے8 لاکھ70 ہزار گاڑیاں دوبارہ مرمت کیلئے واپس منگوانے کا اعلان کردیا ہے،لیکن ادارہ نے اب تک مسئلے کا حل تلاش نہیں کرسکی ہے? ٹویوٹا نے سال2008 میں جنرل موٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹوصنعت کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ ٹویوٹا اپنی گاڑیوں کا معیار کو برقرار نہیں رکھ سکی? امریکا نے ادارے پر16ارب40کروڑ ڈالر ہرجانہ عائد کردیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ادارے کے خلاف235 شکایتیں کورٹ میں دائر کیے جا چکے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.