5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پرویز مشرف ہی بے نظیربھٹوکے قتل کے ذمہ دارہیں،جہانگیر بدر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
لاہور…پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ یو این رپورٹ کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف ہی محترمہ بے نظیربھٹوکے قتل کے ذمہ دارہیں اوراب ان پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پاکستان واپس آ کر اس کا جواب دیں?لاہور کی احتساب کورٹ میں جہانگیربدرکیخلاف ناجائزاثاثوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی کارروائی24اپریل تک ملتوی کردی گئی?بعد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جہانگیربدرکا کہنا تھاکہ پرویز مشرف ملک کے سربراہ تھے اور تمام تر ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے? انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو بین الاقوامی شخصیت تھیں اور سب چاہتے ہیں کہ ان کے قاتل بے نقاب ہوں?ایک سوال پر جہانگیر بدر نے کہاکہ سابق صدر مشرف کے ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈراشد قریشی سے بھی بے نظیر بھٹوکے قتل کی تحقیقات کی جانا چاہیے تھی?