5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مونگ پھلی کے دانوں سے بچوں کو جلدی بیماری ہوسکتی ہے،ماہرین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
لندن…طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مونگ پھلی کے دانوں سے بچوں کو جلد کی الرجی کے علاوہ جلدی بیماری ایگزیما لاحق ہو سکتی ہے? برطانیہ میں فوڈ الرجی پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ”پی نٹ الرجی“ زندگی کے پہلے سال میں بھی ہو سکتی ہے? جن بچوں کو پہلے ایگزیما ہو جائے ان کو پی نٹ الرجی ہوسکتی ہے اور جن بچوں کو پی نٹ الرجی ہو ان کو ایگزیما لاحق ہوسکتا ہے? جن بچوں کو ایگزیما ہو ان میں یہ ا لرجی پہلے سے 20 فیصد تک موجود ہوتی ہے? کنگر کالج آف لندن کے شعبہ اطفال کے ماہر پروفیسر گراہم اوبرٹ نے اپنی حالیہ تحقیق میں کہا ہے کہ سکول جانے والے بچوں میں پی نٹ الرجی اور ایگزیما اکٹھے بھی لاحق ہوتے ہیں مگر ابھی تک یہ طے نہیں کیا گیا کہ پہلے کونسی بیماری شروع ہوتی ہے? تحقیق میں 640 بچے 4 ماہ سے 11 ماہ کی عمر کے دوران ایگزیما اور الرجی سے دوچار نظر آئے? ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ دونوں بیماریوں کا گہرا تعلق قوت مدافعت کی کمزوری سے ہے?