5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں،تین افراد ہلاک
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8655 -
کراچی ... کراچی کے علاقے ڈالمیا میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اہلسنت الجماعت کراچی کے نائب صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،جبکہ لانڈھی اور اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت سے وابستہ دو کارکنان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کرکے ہلاک کردیا گیا?پولیس کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان نے موٹر مکینک کی دکان پر موجود اہلسنت والجماعت کے رہنما47 سالہ مولانا محمد منظور خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،،مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،،پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ محمد فرحان ہلاک ہوگیا،جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں گھر کے باہر اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے48 سالہ ممتاز شیخ کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا?ذرائع کے مطابق لانڈھی اور اورنگی ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی گروپ سے تھا ?