تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے تک پہنچ گیا

NoImage -
لاہور ... لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ15 سے16 گھنٹے تک پہنچ گیا جس کے باعث لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے?شمالی لاہور کے علاقہ مصری شاہ ،بھگوان پورہ ،وسن پورہ مغلپورہ،ساندہ، گوالمنڈی ،کرشن نگر،راج گڑھ اور اندرون لاہور جبکہ جنوبی لاہور کے علاقوں میں خصوصا فیصل ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن ،گلبرگ ،ٹاؤن شپ ،گرین ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 سے سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا?بعض علاقوں میں بجلی لگاتار 3 سے 5 گھنٹے تک بند رہ رہی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے اور بعض علاقوں میں سڑکوں پر سونے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں?شہریوں کا کہنا تھا بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے اُن کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور ان کے بچے بلک گئے ہیں انھوں نے حکومت سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.