5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈنمارک :ورزشی سائیکل چلائیے اورمفت کھانا کھائیے،ہوٹل کی پیشکش
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8656 -
کوپن ہیگن ... ڈنمارک کے دارالحکو مت کوپن ہیگن میں قائم ایک لگژری ہوٹل Crowne Plazaمیں اپنے مہمانوں کے لیے منفرد آفر پیش کی گئی جس کے تحت ورزشی سائیکل چلانے پر انہیں مفت کھانے کی سہولیات حاصل ہوسکیں گی?یہ کوئی یک طرفہ آفر نہیں ہے بلکہ اس ہوٹل نے ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ان ورزشی سائیکلوں کے ساتھ جنریٹر منسلک کردیے ہیں جوتوانائی پیدا کرتے ہیں? یہ طریقہ کار ناصرف انتہائی ماحول دوست ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحو ل کاربن ڈائیکسائیڈ سے مہفوظ رہیگا بلکہ سائیکلنگ کرنے والے افراد اپنی بہت سی کیلوریز بھی گھٹا سکیں گے?ہوٹل میں مسافروں کو چیلنج دیا گیا ہے کہ 15منٹ تک ورزشی سائیکل کی پیڈلنگ کرکے 10واٹHourتوانائی پیدا کرنے والے شخص کو36ڈالر تک کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا?