تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوہاٹ:تھانہ صدر کے قریب خودکش دھماکا،3افراد ہلاک،7زخمی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8656 -
کوہاٹ…کوہاٹ میں صدرتھانے پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں تین افراد جاں بحق اور دیگر سات زخمی ہوگئے جب کہ تھانہ تباہ ہوگیا?پولیس کے مطابق خودکش حملہ صبح سات بجکر پندرہ منٹ پر راولپنڈی روڈ پر واقع صدر تھانے پر ہوا ہے?ڈی پی او کوہاٹ دلاورخان کے مطابق خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری پک اپ تھانے سے ٹکرا دی جس سے تھانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا? پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ سات زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے? دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.