تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملا عمر امن مذاکرات پر راضی ہو گئے، برطانوی اخبار کا دعوی?

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
لندن…طالبان رہ نما ملا عمر مذکرات کے لیے رضامند ہو گئے ہیں?تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے دعوی? کیا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر مغربی قوتوں سے امن بات چیت کیلئے تیار ہیں اور افغانستان پر دوبارہ حکمرانی میں دلچسپی نہیں رکھتے? امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طالبان امن مذاکرات کے خواہش مند ہیں?اخبار نے طالبان کی مبینہ کوئٹہ شوری? کے دو سینئر رہنماؤں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعوی? کیا ہے کہ ملا عمر مخلصانہ اور دیانت دارانہ امن مذاکرات پر تیار ہیں? طالبان رہنماؤں نے اخبار کے افغان نمائندے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کی جنگ کے تین مقاصد ہیں، یعنی شرعی نظام کا دوبارہ نفاذ، حملہ آور غیرملکیوں کو افغانستان سے نکالنا اور سیکیورٹی کی بحالی? طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملا عمر اب حکومت اور سیاست کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے? انہوں نے بتایا کہ طالبان غیرملکی حملہ آوروں کو ملک سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور جب یہ مقصد حاصل ہوجائے گا تو سیاست سول سوسائٹی پر چھوڑ دیں گے اور اپنے مدرسوں میں واپس چلے جائیں گے? اخبار کے مطابق ایک سینئر امریکی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے مذاکرات پر آمادگی کے اشارے سے پتہ چلتا ہے کہ بریک تھرو ممکن ہے جب کہ انٹیلی جنس ذرائع سے بھی اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ طالبان امن عمل میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.