تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ان فٹ عمر گل اور یاسر عرفات ڈراپ، سمیع اور عرفان کی ٹیم میں شمولیت

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8658 -
لاہور…ٹی 20ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں،فاسٹ بولرعمرگل اوریاسرعرفات ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے،محمدسمیع اورمحمدعرفان کو ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے? کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس نے دو کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کو مایوس کن قرار دیا ہے?پاکستان کرکٹ کے کوچ وقاریونس نے کپتان شاہدآفریدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عمرگل اوریاسرعرفات مکمل فٹ نہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کاحصہ نہیں ،عمرگل کندھے اور یاسرعرفات پنڈلی کی انجری میں مبتلا ہیں،ان کی جگہ فاسٹ بولرمحمدسمیع اورمحمدعرفان ٹیم میں شامل ہوں گے?وقاریونس نے کہاکہ ٹی 20کرکٹ کے بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی البتہ وہ پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی?کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم عمر گل جیسے باصلاحیت بولرسے محروم ہو گئی ہے ،بہرحال انجریزکھیل کاحصہ ہیں?کھلاڑیوں کو جرمانوں اورسزاوں کی بات پرانی ہو گئی ہے ، اب صرف توجہ ورلڈ کپ پر ہونی چاہئے ? کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمرگل کی کمی محسوس شدت سے محسوس ہوگی، لیکن محمد عرفان کیٹیلنٹ سے متاثرکیا ہے ?انہوں نے کہا کہ بطورکپتان ان پربہت ذمہ داری ہے ،بلاشبہ ان پرپریشربھی ہے لیکن عمدہ پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں?پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں تین ہفتے جاری رہا ?اس دوران فیلڈنگ ، فزیکل فٹنس ، وکٹوں کے درمیان رننگ اورایکسٹراز سے جان چھڑانے پرزیادہ توجہ دی گئی ہے ?کیمپ کے آخری روز سلیکٹرز نے عمر گل اوریاسرعرفات کی بولنگ کابغورمعائنہ کیالیکن دونوں بولرزفٹنس ثابت نہ کرسکے? پاکستان کرکٹ ٹیم24 اپریل کی صبح براستہ لندن ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی? تیس اپریل سے ہونیوالے ورلڈکپ میں دفاعی چیمپین پاکستان کے پول میں بنگلادیش اورآسٹریلیاکی ٹیمیں شامل ہیں ?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.