5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان میں متوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب لاناچاہتے ہیں، الطاف حسین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8659 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اورپاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب لاناچاہتی ہے? ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو پنجاب کے معروف حق پرست دانشوروں، کالم نگاروں ، صحافیوں اور اینکرپرسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اور 25، اپریل کو پنجاب کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم پنجاب کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں ان سے تبادلہ خیال بھی کیا? الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ذاتی اور خاندانی مفادات کے بجائے عوام کے اجتماعی مفادات کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور یہی حق پرستانہ پیغام پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں پھیلاناچاہتی ہے تاکہ ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہو اور غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو بھی حق حکمرانی میسرآسکے?الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماء نسل درنسل حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں اور ان جماعتوں کے پڑھے لکھے غریب کارکنان انتخابات میں حصہ لینے کا تصور تک نہیں کرسکتے ? اس کے برعکس ایم کیوایم کے کارکنان وزیر، سینیٹراور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بنے لیکن الطاف حسین کے کسی بھائی ، بہن یادیگر رشتہ داروں نے عام انتخابات توکجاکبھی کونسلرکاالیکشن تک نہیں لڑا?انھوں نے کہاکہ مجھے ذاتی یا خاندانی مفادات نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی وبقاء ،عوام کی خوشحالی اور عوام کے اجتماعی مفادات عزیز ہیں یہی وجہ ہے کہ میں موروثی سیاست کے سخت خلاف ہوں اور میں نے حق پرستی کی اس جدوجہد میں اپنی زندگی وقف کررکھی ہے ?الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آزمانے کے باوجود آج بھی بنیادی مسائل کا شکار ہیں اگر پنجاب کے عوام نے ایم کیوایم کو اپنی نمائندگی کاموقع دیا تو انشاء اللہ ایم کیوایم انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی ?انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حق پرست دانشوروں ، کالم نگاروں ، صحافیوں اور اینکرپرسن کی اکثریت ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے ? اس موقع پر پنجاب کے حق پرست دانشوروں، کالم نگاروں ، صحافیوں اور اینکرپرسن نے پاکستان کی بقاء وسلامتی ، جمہوریت کے فروغ اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات انتھک محنت پر الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن جدوجہد کریں گے ?