5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیشنل بینک چیلنج کپ فٹ بال :واپڈا، آرمی اور پی آئی اے کی فتح
NoImage -
کراچی…اسٹاف رپورٹر…عارف محمود کی شاندار ہیٹ کی بدولت پاکستان واپڈا نے ریلوے کو 5-0 کی شکست دیدی? دیگر میچوں میں پاکستان آرمی نے پولیس کو اور پی آئی اے نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو زیر کیا? ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر ملتان محمد علی گردیزی نے کیا? اس موقع پر ایم پی اے محمد عامر ڈوگر، پرویز سعید میر اور غلام محمد خان بھی موجود تھے? ملتان سے تعلق رکھنے والے عارف محمود نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی? گروپ بی کے دو میچز میں چار بار کی قومی چیمپئن آرمی نے پاکستان پولیس کو 2-0سے شکست دی ? سرجیل وکی نے28 ویں اور محمد اختر نے81 ویں منٹ میں گول بنائے? کپتان نصرالله خان پی آئی اے کی کامیابی کے ہیرو رہے? ان کے دو گول سوئی سدرن گیس کمپنی پر بھاری پڑے اور نو مرتبہ کی قومی چیمپئن 2-1کی فتح سے ہمکنار ہوئی? پیر کو پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان ایئر فورس سے، کے آر ایل کا اشرف شوگر ملز سے اور کے ای ایس سی کا حبیب بینک سے ہوگا