5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نئے صوبوں کا مطالبہ: الطاف حسین کے نظریات کوتسلیم کرلیاگیا،متحدہ
NoImage -
کراچی……متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے قائدتحریک الطاف حسین کے نظریات کی پیروی کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرلیااوران کی جانب سے بھی وہی مطالبات کیے جارہے ہیں جوبرسوں پہلے قائدتحریک الطاف حسین نے ملک کے عوام میں پائی جانے والی محرومیوں کے خاتمے اور ملک کی ترقی واستحکام کیلئے کیے تھے?اپنے مشترکہ بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ مختلف سیاسی رہنماو?ں کی جانب سے ہزارہ صوبہ سمیت نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ دانشمندانہ اقدام ہے جس سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اورمحرومیوں کاخاتمہ ممکن ہوگاجوملک کی مضبوطی اورترقی کی جانب گامزن ہوگابلکہ اس سے جمہوری عمل کے استحکام میسرآئیگا?انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماء قائدتحریک الطاف حسین کے نظریات کی پیروی کرتے ہوئے یہ کہہ ر ہے ہیں کہ عوام کے مطالبات پورے کئے جائیں اور عوام جوچاہتے ہیں انہیں دیا جائے?انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین ایک سچے،بہادراورکھرے لیڈرہیں جوعوام کی خواہشات اورامنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں بلکہ ان کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے اور جوعناصرالطاف حسین کی باتوں کو غداری سے تعبیرکرتے رہے ہیں آج وہ بھی الطاف حسین کے بیان کردہ حقائق کو تسلیم کررہے ہیں?انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے قائدتحریک الطاف حسین نے معروضی حقائق کی بنیاد پرنئے صوبوں کے قیام ، کنکرنٹ لسٹ کے خاتمہ اور مکمل صوبائی خودمختاری کی بات کی توان پر ملک دشمنی اورغداری کامقدمہ چلانے کے مطالبے کئے گئے اوران کے خلاف غداری کے سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے? انہوں نے کہاکہ یہ الطاف حسین کی دوراندیشی ہے کہ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو?ں کی جانب سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن کے عوام کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے ہزارہ صوبے کے قیام کی بات کی جارہی ہے بلکہ ملک میں مزید نئے صوبوں کے قیام کے بھی مطالبات کئے جارہے ہیں?حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ ڈویژن سمیت دیگر صوبوں کے عوام کے مطالبات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اورملک میں نئے صوبوں کے قیام کے مسئلہ کے حل کیلئے فی الفورعوام کی نمائندہ جماعتوں پر مشتمل گول میزکانفرنس منعقد کرکے عوامی خواہشات اورامنگوں کے مطابق فیصلے کئے جائیں ?