تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آتش فشاں دوبارہ لاوا اگلنے لگا،یورپ بھر میں فضائی سفرمعطل

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8661 -
ڈبلن. . . . . . .. آئس لینڈ میں آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیا?راکھ کے بادلوں کے باعث یورپ بھر میں فضائی سفر بدستور مشکلات سے دوچار ہے? وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا دورہ یورپ بھی منسوخ کردیا گیا? یورپی یونین نے نصف پروازیں آج سے بحال ہونے کی توقع ظاہر کردی?آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا چھ سے نو کلومیٹر تک پھیلا ہواہے? یورپ کی فضاؤں میں آتش فشاں کی راکھ پھیلنے کے باعث جمعرات سے اب تک 63ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور 68لاکھ مسافر متاثر ہوئے? جبکہ ایوی ایشن صنعت کو شدید نقصان کا سامنا ہے? وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا فرانس ، بیلجیم اور اسپین کا دورہ بھی اسی لیے منسوخ کردیا گیا? سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی اسرائیل میں پھنس گئے ہیں اور ان کی الیکشن مہم متاثر ہوسکتی ہے? یورپی یونین نے امید ظاہر کی ہے کہ آج سے نصف پروازیں معمول پر آجائیں گی? راکھ آلود فضا کے باوجود جرمنی، برطانیہ اور ہالینڈ کی ایرلائنز نے کئی کامیاب آزمائشی پروازیں کی ہیں? اور فضائی سفر کو محفوظ قرار دیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.