تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب یونیورسٹی کو17روز بند رہنے کے بعدکھول دیا گیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8663 -
لاہور . . . پنجاب یونیورسٹی کو17 روز بند رہنے کے بعدکھول دیا گیا ہے? وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کیلئے پولیس کچھ عرصہ یونیورسٹی میں رہے گی? پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر افتخار بلوچ پرتشدد کے واقعہ کے بعدیونیورسٹی کو بند کردیا گیاتھا?یونیورسٹی کھلنے پرپہلے روزطلبا اور طالبات کی حاضری کم رہی تاہم وائس چانسلرمجاہد کامران کا کہنا ہے کہ یک دورروز میں حاضری معمول پرآجائے گی? انہوں نے بتایا کہ طویل چھٹیوں کے پیش نظر ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے ?ادھریونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے?ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرمیں نامزدطلبا کی گرفتاری تک کلاسزنہیں لی جائیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.