5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مشرف اقوام متحدہ کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں،رپورٹ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8664 -
اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف اقوام متحدہ کمیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں?بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پرویز مشرف بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیق کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کریں گے، تاہم مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مشرف کو ذاتی طور پر ملزم نہیں ٹھہرایا گیا بلکہ مشرف کی سابقہ حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بے نظیر کے تحفظ میں ناکا م رہی?ادھر ایک دوسرے بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس نے کہا ہے کہ مشرف اقوام متحدہ کی رپورٹ پر کوئی کیس نہیں کریں گے?مشرف کے قانونی ساتھی اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں جیسا کہ اس رپورٹ نے کسی فرد پر کوئی مجرمانہ ذمہ داری عائد نہیں کی? یہ رپورٹ صرف انٹرویوز پر بنائی گئی اور یہ جرم کی تفتیشی رپورٹ نہیں ہے?