5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آمروں پر آئین معطل کرنے کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہوگئے، صدرمملکت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8665 -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج آئین آمروں سے پاک ہوگیا? سیاستدان آئینی ترمیم کی طرح عوامی مسائل کے حل میں بھی تعاون کریں? آج نئی امیدوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، آئین کی بحالی کا سہرا تمام سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے? 18ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب قومی مفادات کی پالیسی کا نتیجہ ہے،متحد ہوکر ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں?مفاہمت کی پالیسی سے قوم کو نئی خوشخبریاں دیں?صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو پہچان مل گئی ،بلوچستان کے عوام کو آغاز حقوق بلوچستان پیکیج دیا، گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دی? ان کا کہنا تھاکہ اٹھارہویں ترمیم سے ہماری سیاسی جماعتوں نے ثابت کردیا کہ وہ بڑے فیصلے کرسکتے ہیں? 1973کا آئین بحال کرکے نئی تاریخ رقم کردی،33سال بعد پہلی بار آئین میں اہم ترمیم کی گئی?اٹھارہویں ترمیم پر دستخط کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے?صدر مملکت نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی بالادستی کا دن ہے، 18ویں ترمیم کے دستخط سے آمروں کی جانب سے کی گئی ترامیم ختم ہوگئیں اور ان کیلئے آئین معطل کرنے کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہوگئے?