5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیشنل بینک: والدین کوٹے پر بھرتی کیلئے18ہزار درخواستیں موصول
NoImage -
کراچی …نیشنل بینک کو والدین کوٹے پر ملازمین میں بھرتی کے لیے18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی?نیشنل بینک کے صدر علی رضا نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کے ملازمین کے بچوں کے لیے جو اسامیاں نکالی گئی تھیں ان کی تعداد200کے قریب ہیں جبکہ درخواستیں18 ہزار سے زائد موصول ہوئی ہیں ? انہوں نے بتایا کہ والدین کوٹے پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے لیے ایسا آسان طریقہ کار بنایا جارہا ہے جس سے سب کو فائدہ ہو? انہوں نے بتایا کہ ادارے کی بعض یونینز جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کررہی ہیں جس سے بینک کو نقصان پہنچے ? انہوں نے واضح کیا کہ یونینز کے کرپٹ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں ?