تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،افتخار حسین

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8665 -
پشاور…صو بائی وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا افتخار حسین نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں خود کش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے فراہم کی گئی سیکیورٹی دہری کی دہری رہ گئی حکومت پہلے بھی اپیل کی گئی تھی اب پھر میں اپیل کرتا ہوں کہ بہت بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ لوگوں کو جمع نہیں ہو نا چاہیئے ، دہشت گردوں کو کارروائی کا موقع مل جاتا ہے اور سیکیورٹی انتظامات دہرے رہ جاتے ہیں ?انہوں نے کہا کہ غیر اعلان شدہ تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی ہے جس کے خلاف ہماری پوری توجہ ہے اور دہشت گر د ختم ہو رہے ہیں ان کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ?دہشت گرد ہمیں مار کر ڈرانا چاہتا ہے اور ہماری زندگیوں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،یہ بچوں کو عورتوں کو معصوم لوگوں کو نہیں دیکھتے ،یہ درندے ہیں ان کا کوئی دھرم اور ایمان نہیں ہوتا?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.