5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران: معروف صحافی کو ساڑھے3 سال قید اور50 کوڑوں کی سزا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8666 -
تہران…جنگ نیوز… ایرانی عدالت نے مشہور صحافی اور فلمساز محمد نوری زاح کو انقلاب اسلامی کے خلاف پروپیگنڈے اور 2009ء کے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد منفی سرگرمیوں کے الزام پر ساڑھے3 سال قید اور50 کوڑوں کی سزا سنادی? ان پر الزام تھاکہ انہوں نے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنائی، صدر اسلامی جمہوریہ احمدی نژاد اور انقلاب اسلامی ایران کے30 سالہ دور، عدلیہ کے سربراہ اور آیت اللہ علم الہدی کے خلاف توہین آمیز خیالات کا اظہار کیا تھا?