5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور :تھانے کے قریب کریکر دھماکا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
NoImage -
لاہور. . . . . . . . .لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی عقبی دیوار کے ساتھ ایک کریکر پھٹنے سے معمولی دھماکہ ہوا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دوسرا کریکر پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا?پولیس کے مطابق رات گئے تھانہ کی عقبی دیوار کے ساتھ خالی پلاٹ میں پڑے کوڑے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا جس پر قریبی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا?تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا تو ایک اور کریکر مل گیا? جس کے ساتھ ٹائم ڈیوائس لگی ہوئی تھی?مواد کیمیکل ایگزامینر کو بھجوا دیا گیا ہے?جس کی رپورٹ آنے پر معلوم ہوگاکہ بارود کس نوعیت کا تھا?تاہم ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے?جس میں خاص طور پر کرائے داروں کے کوائف چیک کیے جائیں گے?