تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

روس اورامریکاکا عالمی برادری سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کا مطالبہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8668 -
نیویارک. . . . . . . امریکا اور روس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک بھی ان کی طرح جوہری ہتھیاروں میں کمی لائیں?اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیااپنے وسائل ہتھیاروں کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے?امریکا اور روس کے سفیروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے دوران عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائیں ?امریکی سفیر سوسن رائیس کا کہنا تھا کہ دنیا میں 90 فی صد جوہری ہتھیار امریکااور روس کے پاس ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تخفیف اسلحہ کامعاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے?انھوں نے کہا کہ امریکا کی نئی جوہری پالیسی کے تحت غیرجوہری ریاستوں اور این پی ٹی رکن ممالک کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جاسکیں گے?روسی سفارت کار وٹالی چرکن نے کہا کہ تمام ممالک روس اور امریکا کی کوششوں میں ساتھ دیں اور ہتھیاروں میں کمی کے لیے سرگرمی کا مظاہرہ کریں? اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیااپنے وسائل ہتھیاروں کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.