5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ابھیشک اور ایشوریہ اپنی شادی کی تیسری سالگرہ امریکا میں منائینگے
NoImage -
ممبئی. . . . .. . .. . .. . .بالی وڈ اسٹار ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ امریکا میں منائیں گے? ابھیشک کے والد میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی اہلیہ ایشوریہ کے ساتھ شادی کی سالگرہ منانے کے لیے نیویارک جاچکے ہیں اور ذرائع کے مطابق دونوں فلم”Raavan“ کی میوزک ریلیز ہونے کے موقع پر 24اپریل کو ممبئی واپس آئیں گے?ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے 20 اپریل2007 ء میں ممبئی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے? اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ابھیشک میامی میں فلم ”دوستانہ“ کی عکس بندی میں مصروف تھے تاہم ایشوریہ رائے اس اہم دن کو منانے کے لیے میامی پہنچ گئی تھیں? جبکہ گزشتہ سال ابھیشک بچن نے اس یادگار دن کو منانے کے لیے نئی آنے والی فلم”Raavan“ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود ایک ہفتہ کی چھٹیاں لی تھیں?