تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت میں موبائل فونز کی بہتات بیت الخلاء کی قلّت ہے: اقوامِ متحدہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8669 -
ویانا…سی ایم ڈی…اقوام متحدہ کے تھنک ٹینک ادارے کے تحت شائع ہونے والے ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑی جمہوری ملک بھارت میں موبائل فونز کی بہتات ہے جبکہ بیت الخلاء کی قلّت?اس مطالعے کے مطابق ایک ارب بیس کروڑ سے زائد آبادی والے ہندوستان کی نصف آبادی کو موبائل فونز کی سہولت میسر ہے جبکہ صرف ایک تہائی آبادی بیت الخلاء کی موزوں اور بنیادی سہولت حاصل کر پارہی ہے?اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کے لوگوں کے استعمال میںآ نے والے موبائل فونزکی تعداد56کروڑ37لاکھ 30ہزار ہے جبکہ صرف 36کروڑ60لاکھ آبادی کو ٹوائلٹس کا استعمال کرسکتے ہیں?اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ ہندوستانی لوگوں سے رابطہ توقائم کرسکتے ہیں لیکن حاجاتِ ضروریہ سے فارغ ہونے کے لیے کوئی خاص اور قابلِ ذکر انتظامات موجود نہیں ہیں?واضح رہے کہ حفظانِ صحت اور نکاسی ِ آب کے مناسب اقدامات کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کرسکتے ہیں جبکہ اس کا فقدان کئی جان لیوا بیماریوں کو فروغ دے کر سال بھر میں45لاکھ بچوں کی موت کا سبب بن جاتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.