5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
”ڈارک چاکلیٹ“ جگر کے مریضوں کیلئے مفید ہے، طبی ماہرین
NoImage -
لندن …جنگ نیوز…طبی ماہرین نے ”ڈارک چاکلیٹ“ کو جگر کے مریضوں کیلئے مفید قرار دیا ہے? اسپین کے غذائی طبی ماہرین کے مطابق چاکلیٹ بلڈ پریشر اور جگر کے مریضوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ چاکلیٹ میں موجود کیمیائی اجزاء خون کی شریانوں اور پٹھوں کو سکون دینے میں معاون کردار ادا کرتی ہے? اس تحقیق میں 21 مریضوں کو چاکلیٹ دی گئی ان کے بلڈ پریشر میں بھی کمی دیکھی گئی اور جگر کی حالت بھی پہلے سے کافی بہتر ہو گئی? لندن میں کی گئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ جگر اور دل دونوں کے مریضوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے اور کئی قسم کے امراض سے بچاؤ کر سکتی ہے?