5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بنگلہ دیشی حکومت کا کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا اعلان
NoImage -
ڈھاکہ …جنگ نیوز…بنگلہ دیش کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کوئلہ سے بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا? وزارت توانائی و معدنی وسائل نے منصوبے کو ماحول دوست اور معاشی اعتبار سے فائدہ مند بنانے کی غرض سے کول پالیسی کے مسودے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے? اس سلسلہ میں وزارت توانائی و معدنی وسائل کے اعلی حکام پر مشتمل اجلاس 22 اپریل کو منعقد ہو گا? اجلاس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ہدایات کے مطابق برہ یکوریا کوئلہ کی کان کے علاقہ میں مائننگ کے لوگوں پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا? وزارت توانائی کے سینئر اہلکار نے پیر کو ڈھاکہ میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ اگرچہ کول پالیسی کے مسودے کی چھ مرتبہ نظرثانی کی جا چکی ہے تاہم اس کو حقیقی بنانے کیلئے اس پر مزید نظرثانی کی ضرورت ہے? انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کے دوران قائم کمیٹی کی تجاویز بھی کول پالیسی کے مسودے کے ہمراہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو منظوری کیلئے پیش کریں گے?