تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا: اقتصادی زبوں حالی کے باعث 2010ء میں 50 بنک بند ہوئے

NoImage -
نیویارک…جنگ نیوز… امریکہ میں عالمی کساد بازاری اوراقتصادی زبوں حالی کے باعث 2010ء میں 50 بنک بند ہوئے اورگزشتہ ہفتے صرف ایک دن میں آٹھ بنک ومالیاتی ادارے دیوالیہ ہوگئے ? ذرائع کے مطابق عالمی کساد بازاری کے باعث کریڈٹ کرنچ کے شدید بحران نے امریکہ کے بنکنگ نظام کو ہلاکررکھا دیا ہے جس سے باہر نکلنے میں ایک عرصہ لگے گا اوراسی دوران بہت سے بنک دیوالیہ ہونے کاخطرہ بدستور موجود ہے? اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 2010ء کے آغاز سے لیکر اب تک چار ماہ میں 50 بنک دیوالیہ ہوکر بند ہوگئے جبکہ 16 اپریل کو امریکی انتظامیہ کو ایک ساتھ آٹھ مالیاتی ادارے بند کرنے پڑے? امریکہ محکمہ مالیات واقت صادیات نے دعوی کیا ہے کہ اقتصادی ترقی میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن بے روزگاری کی شرح بدستور بلند یعنی نو فیصد پربرقرارہے اوراسی طرح بے روزگاری کی شرح میں اضافہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے بنکوں کی بندش کی وجہ بنتی رہے گی? اپریل میں ختم ہوجانے والے امریکی بنکوں میں سٹی بنک ‘ بٹلربنک‘ امریکن فرسٹ بنک‘ لیک سائیڈ بنک ‘ فرسٹ فیڈرل بنک آف نارتھ فلوریڈا ‘ ریورسائڈ نیشنل بن آف فلوریڈا اورانویٹیوبنک شامل ہیں? فیڈڑل ڈیپوزٹ انشورنس کارپوریشن جس کے پاس 8 ہزار بنکوں کے ڈیپازٹ انشورڈ ہیں کے مطابق حال میں بندہوجانے والے بنکوں کی وجہ سے ادارے کو 984.7 ملین کے اخراجات پڑے گئے ?امریکہ میں گزشتہ ماہ مارچ میں 19 بنک دیوالیہ ہوکربند ہوئے ? فروری میں سات اور جنوری میں 15 بنک بند کردئیے گئے? امریکہ میں ستمبر2008ء میں وال سٹریٹ میجرلیہمن برادرز کی دیوالیہ ہوجانے کے بعد سے کل 204 بنک بند ہوچکے ہیں ? وال سٹریٹ میجرلیہمن برادر کے دیوالیہ پن نے امریکی کساد بازاری پرنہایت منفی اثرات مرتب کیے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.