تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور میں فضا سوگوار، دہشت گردی کیخلاف شٹرڈاؤن

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8669 -
پشاور…پیر کو پشاور میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد آج فضا انتہائی سوگوار ہے? سرحد حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ،تاجر برادری غم و اندوہ کی تصویر بنی ہوئی ہے، شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں? ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ اداس ہے? مختلف مقامات پر قصہ خوانی خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے?قصہ خوانی خود کش حملے کا ایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد24 ہو گئی ہے،شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے? تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے? سرحد حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ? عمارتوں پر عوامی نیشنل پارٹی کا پرچم سرنگوں ہے، شہر کی فضا انتہائی سوگوار ہے? ہر چہرہ اداس اور یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ دہشت گرد اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو کیوں خون میں نہلا رہے ہیں? دوسری طرف شہر کے مختلف مقامات پر قصہ خوانی خود کش حملے میں جانوں کی قربانی دینے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ? نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے? گزشتہ روز جمرود روڈ پر پولیس پبلک اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں ایک طالب علم جاں بحق اور دس افراد ذخمی ہو گئے تھے? ان میں سات کم عمر طالب علم بھی شامل ہیں? شہری دوپہر سوا ایک بجے کے معصوم بچوں پر کئے جانے والے حملے کے خوف سے باہر نہیں نکلے تھے کہ پانچ گھنٹے بعد مصروف ترین اور گنجان آباد تاریخی قصہ خوانی بازار میں اس وقت خود کش حملہ کیا گیا جب جماعت اسلامی کے کارکن لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے? واقعے میں24 افراد جان کی بازی ہار گئے? تیس سے زیادہ افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے? آئی جی پولیس ملک نوید خان نے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کے اعلی? حکام کا اہم اجلاس پشاور میں طلب کرلیا ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.