5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی پیداوار سخت متاثر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8670 -
کراچی …ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی پیداوار سخت متاثر ہورہی ہے جس کے باعث مزدوروں کے ساتھ صنعتوں کے مالکان بھی تباہ حالی کاشکار اس کے علاوہ شہری ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ، لوگوں کے لئے پینے کے پانی کا حصول بھی خاصہ مشکل ہوچکاہے?کراچی سے خیبرتک بجلی کے بحران نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے??صورتحال پر غور کے لئے اسلام آباد میں دروزہ اجلاس بھی ہورہا ہے ،مگر عوام کو اس سے زیادہ امید نہیں ہے?انہیں وزارت بجلی و پانی کے وعدوں پر کوئی یقین نہیں ،وہ صرف بجلی چاہتے ہیں جو انہیں نہیں مل رہی بلکہ پولیس کی لاٹھیاں اور آنسو گیس انہیں دی جارہی ہیں ?صوبہ سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال یہ ہے کہ بعض شہری علاقوں میں14گھنٹوں اور دیہی علاقوں میں20گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے?اس طرح شہری و دیہی علاقوں میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8سے20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے?پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی صورتحال کچھ اسی طرح سے ہے?جہاں مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مختلف تو ہے لیکن مجموعی طور پر صوبے میں8سے20گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے?دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لوگ گرمی میں بجلی کی بندش کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں ? صوبہ خیبرپختون خوامیں بھی لوڈشیڈنگ کا شیڈول طویل ہے?کچھ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے،جبکہ بعض علاقوں میں 12 سے14گھنٹے اور کچھ دیہی علاقوں میں16سے18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے?صوبہ بلوچستان میں بھی لوڈشیدنگ کی صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، جہاں بجلی کی بندش کا دورانیہ18سے20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ صوبے کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ8گھنٹے تک پہنچ گیا ہے?دوسری جانب گڈانی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا شپ بریکنگ یارڈبھی بجلی کی کمی کا شکار ہے جبکہ اوتھل کے سرکٹ ہاؤس میں بجلی کا وجود ہی نہیں ہے?