تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور:خود کش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8670 -
پشاور…جنگ نیوز… پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ جاری ہے ، شہید ڈی ایس پی گلفت ، محافظ امداد جماعت اسلامی کے رہنما دوست محمد اور غوث الرحمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے? پشاور دہشت گردی کے واقعے کے بعد سوگ میں ڈوبا ہوا ہے? شہید ڈی ایس پی گلفت اور محافظ امدادکی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی? صوبے میں آج سوگ منایا جا رہا ہے?گلفت حسین کو کوہاٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ دھماکے میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنما دوست محمد اور غوث الرحمان کی نماز جنازہ بھی اداکردی گئی ہے?ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے پڑھائی?گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں خودکش حملے میں ڈی ایس پی گلفت حسین ،محافظ امداداور جماعت اسلامی کے رہنما دوست محمد سمیت 24افراد جاں بحق اور 42سے زائد زخمی ہوگئے تھے? صوبائی حکومت کی جانب سے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز تین دن سوگ کا اعلان کیا تھا ، پشاور میں سوگ کا سماں ہے اور قصہ خوانی سمیت دیگر بازاروں میں مکمل شٹرڈاون ہے? گزشتہ شام چھ بجکر تیس منٹ پر جماعت اسلامی کی جانب سے قصہ خوانی بازار میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی جس میں سینکڑوں کارکنان شریک تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.