5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین:زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد2ہزار سے تجاوز کر گئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8670 -
بیجنگ…جنگ نیوز… چین میں زلزلہ کے پانچ روز بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی بچی اور خاتون کو ملبے سے نکال لیا گیا?زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی? چار سالہ بچی اور خاتون کو تبت کے علاقے میں زلزلے سے زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے زندہ نکالا گیا?علاقے میں رات کو درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جاتا ہے اور سرد ہوائیں چلتی ہیں جس کے باعث کسی کا زندہ بچ جانا معجزے سے کم نہیں? چین میں بدھ کو آنے والے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی? جبکہ ایک سو پچانوے افراد تاحال لاپتہ ہیں?