تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

انتہا درجے کی صفائی پسندی الرجی اور بیماریوں کا باعث ہے، تحقیق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8670 -
مونٹریال…سی ایم ڈی…کینیڈین مونٹریال یونیورسٹی کی الرجی ریسرچ لیبارٹری نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ انتہا درجے کی صفائی پسندی الرجی اور مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے?ریسرچ لیبارٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جراثیم سے مکمل پاک ماحول میں پیدا ہونے والے جرثومے جسم پر فوری اثر انداز ہوتے ہیں?الرجی یاکسی خاص عنصر سے حساسیت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جس میں خاندانی یا موروثی طبی بنیاد،فضائی آلودگی،گرد و غبار اور دھواں،ڈبہ پیک کھانے،تناؤ اور سگریٹ کا دھواں وغیرہ شامل ہیں?سائنی و طبعی ماہرین کے مطابق حفظان صحت کی سطح اورضدِجسم مادوں والے امراض اور جرثومے کا آپسی تعلق بالکل اُلٹ ہے?عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ماحول ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے لیکن اس کے برعکس حد سے زیادہ صاف ستھرا ماحول انہی بیماریوں اور الرجی کا باعث بھی بن جاتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.