تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اٹھارہویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
لاہور…اٹھارہویں آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کردیاگیاہے ?درخواست میں اعلی? عدلیہ میں ججوں کے تقررکیلئے پارلیمنٹ کے کردارکوشامل کرنے کوچیلنج کیاگیاہے ?درخواست گذاروطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹرظفراللہ خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ آئین میں کی گئی اٹھارہویں ترمیم اپوزیشن اورحکومت کابدنیتی پر مبنی اورملی بھگت کا ایک منصوبہ ہے یہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے ہی منافی ہے درخواست گزارکے مطابق سیاستدانوں کوججوں کے تقرر میں شامل کرنا قطعی غیر آئینی اور عدلیہ کوسیاسی بنانے کی سازش ہے?درخواست میں کہاگیاہے کہ صدر سے جو اختیارات لے کر پارلیمنٹ کودئیے گئے ہیں یہ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہیں?درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اٹھارہویں آئینی ترمیم کاجائزہ لے اورججوں کے تقررکے حوالے سے سیاستدانوں کے کرداراورپارلیمنٹ کولامحدوداختیارات دینے کے معاملے کی تشریح کرے اورمتنازعہ شقوں کوکالعدم قراردے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.