تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئس لینڈ : آتش فشاں پھٹنے سے فضائی صنعت کو 740 ملین یورو کا نقصان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
برسلز …جنگ نیوز…آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد یورپی فضائی صنعت کو 740 ملین یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے? یورپی یونین نے آئس لینڈ کے آتش فشاں کے باعث اٹھنے والی راکھ سے متاثرہ فضائی حدود کو پروازوں کیلئے بند کر دیا ہے? یہ فیصلہ یورپی یونین کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے ایک ہنگامی ویڈیو کانفرنس کے بعد کیا گیا ہے? اجلاس کے بعد برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر ٹرانسپورٹ پیٹر رمزاؤر نے کہا کہ آج سے پروازوں کا سلسلہ معمول پر آ جائے گا? انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کے تعاون سے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت وقت کے ساتھ ساتھ فضائی حدود کو بڑھایا جائے گا تاہم انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کے سات جبکہ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے میں شدت آ گئی ہے اور اس کا رخ برطانیہ کی جانب ہے? واضح رہے کہ آتش فشاں کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے ایئر لائن صنعت کو 740 ملین یورو کا نقصان ہو چکا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.